سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونےکی فی تولہ قیمت میں2ہزار400روپےاضافہ۔فی تولہ سوناایک لاکھ8ہزار300 روپے کاہوگیا، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں سونا26ڈالرفی اونس مہنگا جس سے عالمی منڈی میں فی اونس سونےکی قیمت ایک ہزار 800 ڈالرسےتجاوز کرگئی۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1000روپےکااضافہ ہوا تھا۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 105900روپےریکارڈ کی گئی۔ جب کہ 10گرام سونا 857 روپےکےاضافے کے ساتھ90792روپےکاہوگیا ۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 1776ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔

مزید :

بزنس -