سکولوں کی ستمبر تک بندش، پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کا ردعمل بھی آگیا، بڑااعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے سکولوں کو ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کا ردعمل بھی آگیا۔ سکولز فیڈریشن نےسکولوں کواگست تک بندرکھنے کے فیصلےکومستردکردیا ہے اورساتھ ہی ملک بھرمیں جائز مطالبات کیلئے پرامن احتجاج کااعلان بھی کردیا۔
92 نیوزکےمطابق کاشف مرزا کاکہناہے کہ لائحہ عمل مشاورت سے طے کریں گے۔ایس او پیز کے تحت دیگر شعبوں کی طرح سکولز بھی کھولے جائیں۔
خیال رہے آج بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے،کانفرنس کے فیصلوں کا نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کل صبح جائزہ لے گا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی،چیئرمین ایچ ای سی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،چاروں صوبوں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے،کانفرنس کے فیصلوں کا نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کل صبح جائزہ لے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کورونا کی شدت کے تناظر میں تاریخوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے ،یکم ستمبر سے پہلے مزید2 بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوں گے ۔