عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے 27 نئے کیسز سامنے آگئے
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ ضلع عمرکوٹ اس کی تحصیلوں میں کورونا تیزی کےساتھ پھیلنے لگا۔ تقریباً ایک ماہ کےدوران عمرکوٹ ضلع میں کورونا کے"180"کیس پازیٹوآچکے ہے اورضلع میں کوروناسے دوہلاکتیں ہوچکی ہے ۔ عمرکوٹ میں کوروناکے ستائیس نئے کیس پازیٹو آگئے ، کوروناٹیسٹ پازیٹوآنےوالوں میں عمرکوٹ کی خاتون مسمات سلمیٰ،مسمات بختاور،جئےکمار، منوج کمار،ھوتچند،شریمتی بھامتہ کماری،شریمتی بنیا کماری، حناکماری،دیویاکماری،جنتاکماری،مسمات عالمہ،گیان،عبدالرزاق،رضوان،مسمات راحیلہ،ریاض،عبدالقادر،آئسیت،مسمات ماریہ،فزا،مسمات ثناء اور ام کلثوم وغیرہ شامل ہیں۔
عمرکوٹ ضلع میں کوروناسےدو ہلاکتیں بھی ہوچکی ہے کورونامرض سےہلاک ہونےوالوں میں تحصیل کنری کے امیرعلی رندھاوا،اورعمرکوٹ سٹی کولہی ڈیرے کا رہائشی مانوکولہی شامل ہے ۔ عمرکوٹ ضلع میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد "180" ہوگئی ہے ۔ فوکل پرسن ڈاکٹرانور نےعمرکوٹ ضلع میں کوروناکے ستائیس نئے آنے والےپازیٹوکیس کی تصدیق کردی کوروناکےان مریضوں کوگھروں میں ہی قرنطینہ کردیاگیاہے ۔عمرکوٹ ضلع میں حکومت سندھ اورڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پرسختی سے عمل کرانے ہدایات جاری کردی ۔
تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع میں کورونا وائرس سے اب تک دوافراد کوروناسے ہلاک ہوچکے ہےعمرکوٹ ضلع میں کورونا کامرض تیزی کےساتھ پھیلنے لگاعمرکوٹ میں محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے کورونا شک کی بنا ایک سو سے زائد لوگوں کےکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لیے گئے تھےجس میں عمرکوٹ ضلع میں کورونا کے مزید ستائیس نئے کیس کورونا کے پازیٹو آگئے ہیں جبکہ"73"کیس نیگیٹو آئےہیں عمرکوٹ ضلع میں صرف ایک ہفتہ دوران کوروناوائرس میں تیزی سے اضافہ ہواہےجس کےبعدمحکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ذرائع محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے صرف دو تین روز میں ایک سو سے زائد افراد کی شک کی بنا پرکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لےلیےگئے تھے جس میں سے "27"افراد کے کوروناکےکیس پازیٹیوآگئےہیں ، پازیٹوآنےوالوں میں سترہ خواتین اوردس مرد شامل ہے۔
"73" افراد کےکوروناکیس کی رپورٹ نیگیٹوآئی ہےمحکمہ ہیلتھ کے ذرائع مطابق کورونا کے ان ستائیس متاثرین کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے عمرکوٹ میں کوروناکےکل"180"کیس پازٹیوآچکے ہیں ان میں سےبڑی تعداد میں مریض صحتیاب ہورہے ہیں کوروناکے ان مریضوں کواپنےگھروں میں آئسولیٹ کیاگیا ہے عمرکوٹ میں کورونا واہرس کے کیس تیزی کےساتھ اضافہ ہورہاہے عمرکوٹ ضلع میں گذشتہ ایک ماہ کےدوران اب تک "180" کیس کورونا کےپازیٹو آچکے ہیں۔
دوسری طرف ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن اور محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر الھداد راٹھوراورعمرکوٹ میں کوروناکےفوکل پرسن انچارج ڈاکٹر انورنے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی حفاظتی تدابیر ایس اوپیزپر سختی سے عمل کریں اپنے گھروں میں محدود رہے کورونا کے اچانک اضافے سے عمرکوٹ میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے خوف کی فضا سی چھاگئی ہے لوگوں کی اکثریت نےڈر خوف کےمارے خود کو گھروں تک محدود کرلیا ہے۔