جے آئی ٹی رپورٹس کہاں سے ملیں؟وسیم بادامی کے معصومانہ سوال پر علی زیدی نے چشم کشاں انکشاف کردیا

جے آئی ٹی رپورٹس کہاں سے ملیں؟وسیم بادامی کے معصومانہ سوال پر علی زیدی نے چشم ...
جے آئی ٹی رپورٹس کہاں سے ملیں؟وسیم بادامی کے معصومانہ سوال پر علی زیدی نے چشم کشاں انکشاف کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ سامنے آنے والی جے آئی ٹیز انہیں نا معلوم شخص سے ملی ہیں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پروگرام میں اینکر پرسن نے علی زیدی سے سوال کیا کہ آپ کو جے آئی ٹی رپورٹ کہاں سے ملی ؟اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا چلیں وسیم بادامی !اگر آج ہونا ہی ہے تو پھر آج ہو جائے ،جب میں وزیر بھی نہیں تھا تو عزیر بلوچ ،ایم کیو ایم کی لڑائیوں پر میں نے کئی پروگرام کیے،جنوری 2017میں میں اپنے بیوی بچوں کو باہر چھوڑ کر واپس آیا ،جب میں واپس گھر آیا تو میرے گھر میں موجود گارڈ نے مجھے ایک لفافہ پکڑا دیا،رات کا وقت تھا اس لیے وہ لفافہ میں نے رکھ دیا ،صبح اٹھا تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے کیونکہ اس لفافے میں یہ جے آئی ٹیز تھیں ،یہ رپورٹس میرے گھر اس لیے آئیں کیو نکہ میں اس معاملے پر سب سے زیاد ہ شور مچا رہا تھا ،اس لفافے پر لکھا ہوا تھا ”بیسٹ آف لک“۔

مزید :

قومی -