”یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ہے“

”یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ہے“
”یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ہے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ بیٹسمینوں کی خامیاں دور اور وہ رنز کے پہاڑ کھڑے کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق باسط علی نے کہا ہے کہ یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ ان کے آنے سے ایک دم سے پاکستانی بیٹسمینوں کی خامیاں دور ہو جائیں گی اور وہ رنز کے پہاڑ کھڑے کردیں گے،ان کے تجربے سے سیکھنے میں کھلاڑیوں کو وقت لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے ہمیشہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس بار بھی ایسی ہی امیدیں ہے، اس کیلئے ضروری ہے کہ سب متوجہ رہ کر میدان میں پرفارم کریں، نئے قوانین اور ماحول میں شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، عابدعلی اور اظہر علی کو رنزکرکے پاکستانی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہو گا۔

مزید :

کھیل -