قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کیا حکمت عملی اپنانے جا رہا ہیں؟ بالآخر بتا دیا
وورسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ اتنے عرصے بعد کرکٹ میں واپسی آسان نہیں ہے، نئے اصولوں کے مطابق بہت سی چیزوں کو مینج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اظہر علی نے کہا کہ لڑکوں نے پریکٹس میں بہت محنت کی ہے، موسم سردہے، ہوا کی وجہ سے باﺅلرز کو مشکل ضرور ہوئی مگر محمد عباس تجربہ کار باﺅلر ہے اور وہ جونیئرز کو بھی گائیڈ کرتا ہے۔
اظہرعلی نے کہا کہ تمام بیٹسمین پریکٹس میں اچھا کھیل رہے ہیں، جیسے وقت گزرے گا نسیم شاہ میں مزید بہترے آئے گی، عرصے بعد کرکٹ کھیلیں گے تو اس کیلئے نئی حکمت عملی پر غور کررہے ہیں۔
دوسری جانب آج پاکستان کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگیا ہے جن میں 3 کھلاڑی حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان سینئر سمیت ایک ٹرینر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔