کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد اب کس حال میں ہیں؟ خبر آ گئی

کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ...
کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد اب کس حال میں ہیں؟ خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد کوچ محبوب خان نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سارہ محبوب کے والد کوچ محبوب خان نے کہا کہ ہمارا گزشتہ ماہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن سارہ اور مجھے کورونا کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سارہ اور میں نے دو ہفتے گھر میں ہی قرنطینہ مکمل کیا اور کورونا کو شکست دی جس کے بعد سارہ نے ایکسرسائز اور ٹینس کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوچ محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کا اور ان کی بیٹی سارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ان دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

مزید :

کھیل -