معروف صحافی اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار

معروف صحافی اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار
معروف صحافی اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )براڈ کاسٹ صحافی علی سلمان علوی اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ہو گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی سلمان علوی کی اہلیہ صدف زہرہ نقوی کی دوست ایف عارف نے بتا یا کہ اس کی بہترین دوست صدف زہرہ نقوی کو پہلے ایک ٹھگ شخص علی سلمان علوی نے اپنے پیار کے جال میں پھنسایا، پھر اس سے شادی رچائی اور آخر میں اسے قتل کردیا۔صدف نقوی کی سہیلی کا مزید کہنا ہے کہ صدف نقوی کی بہن نے تمام ثبوت دیدئیے ہیں، صدف نقوی کی علی سلمان علوی سے ملاقات ٹوئٹر پر ہوئی تھی، علی سلمان نقوی ایک صحافی تھا اس نے ایک خوبصورت، مالی طور پر مضبوط بیک گراونڈ رکھنے والی لڑکی کو دیکھا تو اسے شادی کیلئے اپنے پیار کے جال میں پھنسالیا۔


صدف کے کچھ خواب تھے، وہ اپنا گھر ، بچوں سمیت ایک اچھی زندگی چاہتی تھی جو کہ اسکا پیدائشی حق تھا، فیملی کی مزاحمت کے باوجود صدف نقوی نے علی سلمان علوی سے شادی کرلی ، وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ کیا بہت بڑی غلطی کرنے جارہی ہے۔علی سلمان علوی ایک صحافی، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ تھا اور ٹوئٹر پر بہت مشہور تھا، علی سلمان علوی اور صدف کے درمیان ٹوئٹر پر ہی رابطہ ہوا تھا۔علی سلمان علوی کا بیک گراونڈ بتاتے ہوئے صدف کی دوست ایف عارف نے کہا کہ شادی کے سات ماہ بعد صدف کو پتہ چلا کہ علی سلمان علوی مختلف ٹوئٹر اکاونٹس کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا ہے۔ اسے کئی ایسی ای میلز اور رسیدیں ملیں جو پیسے علی سلمان علوی کو مختلف خواتین کی طرف سے بھجوائے گئے تھے۔ ایف عارف نے علی سلمان علوی کو اسکے ہاتھوں بلیک میلنگ کا نشانہ بننے والی خواتین کی جانب سے پیسے ٹرانسفر ہونے رسیدیں بھی شئیر کیں،پوچھنے پر علی سلمان علوی نے کہا کہ معافی مانگی اور کہا کہ اس چیپٹر کو کلوز کردیں۔ اس نے بھی یہی سوچا کہ اس چیپٹر کو بند کرکے آگے بڑھا جائے لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ علی سلمان علوی ایک ٹرینڈ بلیک میلر ، خواتین کا دلدادہ اور کریمنل مائنڈ کا شخص ہے جو نہ صرف اس سے پیسہ بٹورے گا بلکہ اسے قتل بھی کردے گا۔صدف گھر آئی تو اسے کیا پتہ تھا کہ موت اسکا انتظار کررہی ہے۔ علی سلمان پرانی حرکتوں پر اتر آیا، روزانہ صدف کو مارتا پیٹتا، 20 جون کو صدف نے اپنی بیٹی کی سالگرہ منائی، 29 جون کی صبح صدف اپنے گھر میں تشدد کی حالت میں مردہ پائی گئی اور اس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا۔
معافی مانگنے کے باوجود علی سلمان اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا اور اسلام آباد میں ایک خاتون کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے پایا گیا۔ ان کا اس پر پھر جھگڑا ہوا، اسے خبردار کیا اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا کہا۔لیکن علی سلمان ایک بیمار ذہنیت کا شخص تھا، جو سوشل میڈیا پر خواتین کے حقوق کا علمبردار بننے کی کوشش کرتا تھا لیکن اسکا اصل کام خواتین کو پھنسا کر ان سے پیسہ بٹورنا تھا۔ اس نے 100 سے زائد سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے تھے جن میں سے کچھ اکاونٹس کا صدف کو معلوم ہوگیا۔صدف نقوی کی دوست نے علی سلمان کی کچھ خواتین سے چیٹ اور فلرٹ کرنے کے وٹس ایپ اور ٹوئٹر میسیجز کے سکرین شاٹ بھی شئیر کئے۔صدف کی دوست کے مطابق صدف کو علی سلمان علوی کے گھناونے کاموں کا معلوم ہوجانے کے بعد علی سلمان علوی اکثر صدف نقوی پر تشدد کیا کرتا تھا، اسکے بعد صدف کو گھر چھوڑ کر جانا پڑا
ایف عارف کے مطابق علی سلمان نے صدف سے معافیاں مانگنا شروع کردیں اور صدف کو کئی پیغامات بھجوائے۔ اپنے پیغامات میں علی سلمان نے صدف سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ، مجھے معاف کردو، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ جس کے بعد صدف نے فیصلہ کیا کہ اسے موقع دیا جائے کیونکہ اسکے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ پہلی سالگرہ اپنی بیٹی کے بغیر منائے۔اسکے

مزید :

قومی -