کراچی میں بیکری پر دستی حملہ ،مالک جاں بحق

کراچی میں بیکری پر دستی حملہ ،مالک جاں بحق
کراچی میں بیکری پر دستی حملہ ،مالک جاں بحق

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سچل تھانہ کی حدود میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق موٹر سائیکل حملہ آورں نے نورانی گوٹھ میں ایک بیکری پر دستی بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں بیکری کا مالک جاں بحق ہوگیا۔پولیس آفیسر کے مطابق دستی بم حملے میں جاں بحق ہونے والا شخص سابق پولیس انسپکٹر ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص بیکری کا مالک ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت واشق کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے بیکری پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔گزشتہ ماہ 29 جون کو پولیس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں تمام چار حملہ آور مارے گئے تھے۔دہشت گردوں کے حملے میں ایک سب انسپکٹر اور 4 سیکیورٹی گارڈ اور ایک شہری بھی شہید ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -