لاہور کے وہ سات اہم ترین علاقے جنہیں ضلعی انتظامیہ نےلاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا

لاہور کے وہ سات اہم ترین علاقے جنہیں ضلعی انتظامیہ نےلاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا
لاہور کے وہ سات اہم ترین علاقے جنہیں ضلعی انتظامیہ نےلاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور کے وہ سات اہم ترین علاقے جنہیں ضلعی انتظامیہ نےلاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 7 نئے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، ان علاقوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد رپورٹ ہورہی ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 68 علاقے کھلنے کے بعد لاہور کے مزید سات علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔لاہور شہر کے جن سات نئے علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اُن میں  ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے، ای ایم ای سوسائٹی، (مکمل)واپڈا ٹاؤن (مکمل) ، جوہر ٹاؤن سی بلاک، چونگی امر سدھو مین بازار اور ملحقہ آبادی، پنجاب گورنمنٹ سکیم اور گرین سٹی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں ایک ہفتے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔  ڈی سی لاہور کے مطابق ان علاقوں میں مجموعی طور پر877کرونا کے مریض رپورٹ ہوئے، ان علاقوں میں 14روز میں 376 مریض سامنے آئے ہیں، جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔