جج ارشد ملک کی برطرفی کے بعد نواز شریف نے اپنے وکیل کو اہم ہدایت کردی

جج ارشد ملک کی برطرفی کے بعد نواز شریف نے اپنے وکیل کو اہم ہدایت کردی
جج ارشد ملک کی برطرفی کے بعد نواز شریف نے اپنے وکیل کو اہم ہدایت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں دی جانے والی سزا کے خلاف درخواست دینے کی تیاری کرلی گئی۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا اور 1.5ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں ان کو بری کر دیا گیا تھا۔ مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر نوازشریف کو سزا دینے والے جج ارشد ملک کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ لہٰذا نواز شریف کی ہدایت پر ان کے وکیل خواجہ حارث نے اس سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے کی تیاری کر لی ہے۔اطلاعات کے مطابق خواجہ حارث کی جانب سے آج یہ درخواست دائر کی جانی تھی جوکہ ابھی تک دائر نہیں کی جا سکی۔ امکانات ہیں کہ درخواست کی مکمل تیاری کے بعد آئندہ چند روز میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔درخواست میں موقف اپنایا جائے گا کہ آئین کے مطابق اگر کسی جج پر بدعنوانی ثابت ہو جائے تو اس کے کیے گئے فیصلوں اور سزاو¿ں کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔

مزید :

قومی -