پاکستان میں ایڈز کی روک تھام کے اقدامات نہ ہوئے تو۔۔۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان سے حیران کن مطالبہ کردیا

پاکستان میں ایڈز کی روک تھام کے اقدامات نہ ہوئے تو۔۔۔مریم اورنگزیب نے وزیر ...
پاکستان میں ایڈز کی روک تھام کے اقدامات نہ ہوئے تو۔۔۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان سے حیران کن مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان میں ایڈز سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حقائق کو سنجیدگی سے لے کر موثر حکمت عملی بنائیں،ایڈز کی روک تھام کے اقدامات نہ ہوئے تو پاکستان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایڈز سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے،وزیراعظم عمران خان جو وزیر صحت بھی ہیں رپورٹ کے حقائق کو سنجیدگی سے لے کر موثر حکمت عملی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ علاج اور معائنے کی کمی ایڈز سے اموات کی شرح میں اضافے کی وجوہات میں شامل ہے، نوجوانوں میں اس موذی مرض کا پھیلنا خوفناک اور باعث فکر ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈز پرقابو پانے کے قومی پروگرام کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -