معروف سیاست دان اور سابق وزیر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر 5 سال قید کی سزا

معروف سیاست دان اور سابق وزیر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر 5 سال قید کی ...
معروف سیاست دان اور سابق وزیر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر 5 سال قید کی سزا

  

اولان باتور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منگولیا کے معروف سیاست دان اورسابق وزیر محنت و سماجی تحفظ نیامتائشیر نومتویبائر کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 5 سال اور 5 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

منگولیا کے مقامی میڈیا کے مطابق سابق وزیر نیامتائشیر نومتویبائر پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے دوسروں کو مراعات دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس میں بطور وزیر محنت و سماجی تحفظ ان کے ماتحت آنیوالے29منصوبوں اورپروگراموں پرعمل درآمد کا حکم بھی شامل ہے ۔42 سالہ نومتویبائر نے2016سے2017 تک محنت و سماجی تحفظ کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں۔حکمران منگولیا پیپلز پارٹی کےسابق رکن نےحال ہی میں آزاد امیدوار کی حیثیت سےپارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن وہ ملک کی 76 نشستوں والی پارلیمنٹ کیلئے اپنی مطلوبہ نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

مزید :

بین الاقوامی -