کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ہم ریاستی گورنرز پر زور ڈالیں گے کہ وہ ۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے حیران کردینے والا اعلان کردیا 

کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ہم ریاستی گورنرز پر زور ڈالیں گے کہ وہ ...
کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ہم ریاستی گورنرز پر زور ڈالیں گے کہ وہ ۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے حیران کردینے والا اعلان کردیا 

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وائٹ ہاؤ س ریاستی گورنرز پر بھر پور زور ڈالے گا کہ ملک میں نوول کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود موسم خزاں میں سکول کھول دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤ س میں حکومتی حکام اور سکولوں کے منتظمین کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پر کہا کہ ہم گورنرز اور دیگر لوگوں پر بہت زیادہ دبا ڈالیں گے کہ سکولوں کو کھول دیں۔دوسری طرف نمیبیا میں گذشتہ روز پرائمری سکولز ایس او پیز  کی سخت رہنمائی کے تحت کھول دیئے گئے جبکہ طلبا نے ماسک پہن رکھے تھے اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرتے تھے۔نیمبیا کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ  روز 3لاکھ سے زائد پرائمری سے گریڈ تین تک کے طلبا سکولوں میں واپس آئے ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -