ماضی میں میرٹ کونظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب ایسا نہیں ہوگا،گورنر پنجاب نے پارٹی رہنماؤں کو یقین دہانی کرادی

ماضی میں میرٹ کونظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب ایسا نہیں ہوگا،گورنر پنجاب نے ...
ماضی میں میرٹ کونظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب ایسا نہیں ہوگا،گورنر پنجاب نے پارٹی رہنماؤں کو یقین دہانی کرادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نےکہاہےکہ ہم قومی اداروں کو کر پشن اورسیاسی مداخلت سے پاک کررہےہیں،ماضی میں میرٹ کونظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب ایسا نہیں ہوگا، ہم غر یب خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔

تفصیلات کےمطابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور سےتحر یک انصاف کےصوبائی پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان ،تحر یک انصاف کےرکن چوہدری خالدگجر،میاں وحید اوردیگر نے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی سمیت دیگر امور بارے بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف وعدے کے مطابق اداروں میں اصلاحات اور ہر سطح پر میرٹ وشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،اداروں کو حقیقی معنوں میں مضبوط کیا جارہا ہے، وینٹی لیٹرز کی مقامی سطح پر تیاری پاکستانی اداروں کو بڑی کامیابی ہے،انشا اللہ ہم ہرشعبےمیں ایسی ہی کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کیلئے حکومت نے بغیر کسی سیاسی تفر یق کے احساس پروگرام کے ذریعے فی خاندان 12ہزار روپے دیئے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم غر یب خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے اور ہر قدم پرانکے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نےکہاکہ سی پیک کامنصوبہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو زبردست طریقے سے آگے بڑھانے کا باعث بن رہا ہے سی پیک پاکستان کےروشن مستقل کی ضمانت ہے ،پاک چین دوستی کےمظہراس منصوبےکوہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،الحمد اللہ ملکی ترقی کا شاہکار سی پیک منصوبہ کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کوروناکیساتھ ساتھ معاشی مسائل سے بچانےکیلئےحکومت متوازن حکمت عملی پرکاربندہے،کورونا کیخلاف جنگ میں این سی او سی قومی کاوشوں کو مربوط بنانے کا مرکز ہے، کورونا پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کیساتھ عوام کو بھی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی، ہم سب نے ملکر ہی 22کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا اور کورونا کو شکست دینی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -