”یہ دنیا کا وزنی ترین کرکٹر ضرور ہے لیکن۔۔۔“ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ہیڈ کوچ اپنے کھلاڑی کی حمایت میں بول پڑے

”یہ دنیا کا وزنی ترین کرکٹر ضرور ہے لیکن۔۔۔“ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ہیڈ کوچ اپنے ...
”یہ دنیا کا وزنی ترین کرکٹر ضرور ہے لیکن۔۔۔“ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ہیڈ کوچ اپنے کھلاڑی کی حمایت میں بول پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے وزنی ترین کرکٹر راحکیم کورنوال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راحکیم کورنوال کے سائز اور فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمن نے اپنے ایک بیان میں گیند باز راحکیم کورنوال سے متعلق کہا کہ سلپ میں سب نے راحکیم کے کیچز دیکھے ہیں، راحکیم کورنوال طویل وقت کیلئے اوورز کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، انہیں گھٹنے کی انجری کا کوئی مسئلہ نہیں وہ پہلے کی طرح اب بھی مضبوط ہیں۔ دوسری جانب راحکیم کورنوا ل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر بہت کام کرتے ہیں اس پر سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلا ف آج شروع ہونے والے ٹیسٹ کیلئے راحکیم کورنوال دستیاب ہیں جنہیں دنیا کا وزنی ترین کرکٹر قرار دیا جاتا ہے اور انہیں جمبو کرکٹر بھی کہا جاتا ہے، راحکیم کاوزن 140 کلواورقد 6 فٹ 5 انچ ہے ۔

مزید :

کھیل -