لاہور میں احساس کفالت پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا،مستحق افراد کی مشکلات میں اضافہ

لاہور میں احساس کفالت پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا،مستحق افراد کی مشکلات میں ...
لاہور میں احساس کفالت پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا،مستحق افراد کی مشکلات میں اضافہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے 3 ماہ قبل شروع کیے گئے احساس کفالت پروگرام کے 35 میں 22 مراکز بند کر دئیے گئے ہیں۔ان میں سے صرف 13 پوائنٹس بغیر سہولیات کے فعال ہیں جن میں بنگالی، شالیمار، والٹن، کاہنہ، گلاب دیوی،علی رضا آباد، وحدت روڈ، رائیونڈ، سنٹرل ماڈل سکول، سبزہ زار، ملتان روڈ، گرین ٹاون شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کنٹریکٹرز کی 32 کروڑ روپے کی ادائیگیاں نہیں کیں۔ انتظامیہ اور سٹیک ہولڈرز میں ادائیگیوں پر ڈیڈ لاک ہونے سے کنٹریکٹرز نے شامیانے، جنریٹرز اور پانی کی ٹینکیاں ہٹا دی ہیں۔

تحصیل سٹی میں 6 مراکز سٹی ڈسٹرکٹ سکول مین جی ٹی روڈ، گورنمنٹ ماڈل سکول چمڑا منڈی، گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ، ایل ڈی اے سکول فار بوائز سبزہ زار، سی ڈی جی گرلز ہائی سکول ملتان روڈ، تحصیل شالیمار میں 6 مراکز۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چونگی، سی ڈی جی ہائی سکول ہربنس پورہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلو موڑ، تحصیل رائیونڈ میں 10 مراکز۔گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز ملتان روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول چوہنگ، گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ، گورنمنٹ ہائی سکول آرائیاں پنڈ، گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ سٹی، دفتر یونین کونسل 256 علی رضا آباد، گورنمنٹ پرائمری سکول موضع مانک رائیونڈ، تحصیل کینٹ میں 5 مراکز۔گورنمنٹ ہائی سکول ہڈیارہ، مسلم ہائی سکول صدر بازار، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول برکی روڈ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نور پور، تحصیل ماڈل ٹاون میں 8 مراکز۔گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول ٹاون شپ، گورنمنٹ ہائی سکول گرین ٹاون، گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ، گورنمنٹ شہدا اے پی ایس ہائی سکول ماڈل ٹاون شامل ہیں۔ادھر احساس کفالت مراکز میں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے ضعیف مرد وخواتین نے کہا ہے کہ صبح آتے ہیں، شام ہو جاتی ہے۔ سخت گرمی میں پانی ہے نہ پنکھا، گھنٹوں کھڑے رکھنے کے بعد پیسے دئیے بغیر واپس بھجوا دیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -