ارتغرل اور حلیمہ سلطان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی بات کرنے کے بعد جاوید آفریدی نے ایک اور مشورہ مانگ لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ”منی پی ایس ایل“ کے منعقد کروائے جانے کا عندیہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاوید آفریدی نے گزشتہ کچھ دنوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے حوالے سے سوال و جواب کرتے اور کرکٹ شائقین سے مشورے مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنے حالیہ ٹوئٹ میں انہوں نے منی پی ایس ایل یا 15 اوورز پر مشتمل پی ایس کروانے کے حوالے سے مشورہ مانگا۔ انہوں نے لکھا کہ کیا 100 بالز یا 15 اوورز پر مشتمل منی پی ایس ایل فارمیٹ متعارف کروایا جائے؟
Introduce Mini PSL Format of
— Javed Afridi (@JAfridi10) July 6, 2020
100 Balls OR 15 Overs❓❓ https://t.co/Jwpul2VOgH
ان کے اس ٹوئٹ پر کچھ صارفین نے تو ان کی حمایت کی کہ ایسا پی ایس ایل انہیں منظور ہے لیکن وہیں کچھ کرکٹ صارفین پی ایس ایل کے اس فارمیٹ پر نہ کرتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جاوید آفریدی نے شہرہ آف ترک ڈرامہ سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجن التان اور ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کرنے والی ’اسراءبلجیک‘ کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا اور اسک ے بعد اداکارہ اسراءبلجیک نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بہت جلد پاکستانی مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری سنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔