انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ سے پہلے کھلاڑی 30 سیکنڈ گھٹنا زمین پر لگائیں گے، وجہ جان کر آپ بھی تعریف کریں گے

انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ سے پہلے کھلاڑی 30 سیکنڈ گھٹنا زمین پر ...
انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ سے پہلے کھلاڑی 30 سیکنڈ گھٹنا زمین پر لگائیں گے، وجہ جان کر آپ بھی تعریف کریں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے اور ایک بار پھر سیاہ فام باشندوں کے حقوق کی تحریک ’سیاہ فاموں کی زندگیاں بھی اہمیت رکھتی ہیں‘ (Black Lives Matter movement)شروع ہو گئی۔ اب برطانیہ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں نے بھی اس تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹیموں کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ سے قبل 30سیکنڈ تک ایک گھٹنے پر جھک کر سیاہ فام شہریوں اور ان کے حقوق کی اس تحریک سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز برطانیہ میں ہونے جا رہی ہے۔ یہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد کسی بھی کھیل کا پہلا انٹرنیشنل مقابلہ ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنی یونیفارمز پر ’بی ایل ایم تحریک‘ کا لوگو بھی لگائیں گے جو معروف برطانوی فٹ بالر ٹرائے ڈینی کی اہلیہ الیشا ہوزانا نے ڈیزائن کیا ہے۔ برطانوی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کی بی ایل ایم تحریک کے لیے یہ سپورٹ صرف اس ٹیسٹ سیریز تک محدود نہیں رہے گی بلکہ آنے والے وقت میں بھی وہ اس کی حمایت کرتے رہیں گے۔

مزید :

کھیل -