فحش فلموں کے اداکار پر کئی ساتھی اداکاراﺅں نے جنسی زیادتی کا الزام لگادیا

فحش فلموں کے اداکار پر کئی ساتھی اداکاراﺅں نے جنسی زیادتی کا الزام لگادیا
فحش فلموں کے اداکار پر کئی ساتھی اداکاراﺅں نے جنسی زیادتی کا الزام لگادیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کے اداکار ریان میڈیسن اور اس کی اہلیہ پر 10فحش اداکاراﺅں نے سنگین الزام عائد کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق کنزلے کارٹر سمیت درجن بھر فحش فلموں کی اداکاراﺅں نے الزام عائد کیا ہے کہ 43سالہ ریان میڈیسن نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی مرضی کے بغیر کئی فلمیں عکسبند کرکے آن لائن پوسٹ کیں۔ اداکاراﺅں کا کہنا ہے کہ ریان کی اہلیہ کیلی اس کام میں اس کا ساتھ دیتی تھی۔ وہ فحش فلموں کی اداکاراﺅں کو ورغلا کر لاتی اور اپنے شوہر کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر اکساتی تھی اور پھر ان مناظر کو فلما لیا جاتا تھا۔

اداکاراﺅں نے الزام عائد کیا ہے کہ ریان میڈیسن خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کا عادی مجرم ہے اور اب تک نجانے کتنی خواتین کے ساتھ یہ سلوک کر چکا ہے۔ اس کی فلموں میں بیشتر سین ایسے ہوتے تھے جو فلم میں موجود اداکارہ یا اداکاراﺅں کی مرضی کے بغیر فلمائے جاتے تھے۔کنزلے کارٹر کاکہنا تھا کہ ”میں نے ریان کے ساتھ جن چند فلموں میں کام کیا میرے لیے وہ ”ہاررموویز“ کی طرح ہیں۔“ ایک اور اداکارہ ارابیلا رافیل کا کہنا تھا کہ ”ریان میڈیسن انڈسٹری میں ’ریپسٹ‘(خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا)کے نام سے مشہور ہے۔ میری عمر اس وقت 27سال تھی جب اس نے میری مرضی کے بغیرمیرے ساتھ فحش سین عکسبند کیے۔“واضح رہے کہ ریان میڈیسن اور اس کی اہلیہ کیلی میڈیسن ’کیلی میڈیسن پروڈکشنز‘ کے نام سے فحش فلمیں بنانے والی کمپنی چلاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -