اب آپ اپنی قمیض میں بھی ایئر کنڈیشنر لگا سکتے ہیں، شاندار پراڈکٹ متعارف کروادی گئی

اب آپ اپنی قمیض میں بھی ایئر کنڈیشنر لگا سکتے ہیں، شاندار پراڈکٹ متعارف ...
اب آپ اپنی قمیض میں بھی ایئر کنڈیشنر لگا سکتے ہیں، شاندار پراڈکٹ متعارف کروادی گئی

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)اس شدید گرمی کے موسم میں الیکٹرانک کمپنی سونی کی طرف سے ایک ایسا پرسنل ایئرکنڈیشنر متعارف کروا دیا ہے سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ایک انتہائی چھوٹے سائز کا ایئرکنڈیشنر ہے جسے آپ اپنی ٹی شرٹ کے کالر میں نصب کر سکتے ہیں اور اس کی ٹھنڈک سے اپنے بدن کو ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں۔ یہ پرسنل اے سی انسانی جسم کی سطح کے درجہ حرارت کو 23ڈگری فارن ہائٹ تک کم کر سکتا ہے۔

کمپنی نے جاپان میں آن لائن ریٹیلرز کے ذریعے اس حیران کن اے سی کی فروخت شروع بھی کر دی ہے۔ اس اے سی میں ہیٹنگ موڈ بھی رکھا گیا ہے، چنانچہ اسے سردیوں کے موسم میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا ہیٹنگ موڈ انسانی جسم کے درجہ حرارت کو 14ڈگری فارن ہائٹ تک بڑھا سکتا ہے۔ یہ اے سی ایک ری چارج ایبل بیٹری کے ذریعے چلتا ہے اور سونی کا کہنا ہے کہ ایک بار بیٹری چارج کرنے پر مسلسل 90منٹ تک اے سی چل سکتا ہے۔ اس اے سی کی قیمت 130ڈالر (تقریباً 21ہزار 600روپے) رکھی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -