بھارتی سفارتکار کس طرح دبئی سے کروڑوں روپے کا سونا سمگل کرتے رہے؟ ایسا انکشاف کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت بھی دنگ رہ گئی

بھارتی سفارتکار کس طرح دبئی سے کروڑوں روپے کا سونا سمگل کرتے رہے؟ ایسا ...
بھارتی سفارتکار کس طرح دبئی سے کروڑوں روپے کا سونا سمگل کرتے رہے؟ ایسا انکشاف کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت بھی دنگ رہ گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک گینگ نے سونامتحدہ عرب امارات سے سونا سمگل کرنے کا ایسا حیران کن طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ بھارتی حکام بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ ایک منظم گینگ تھا جس کا 30کلوگرام سونا گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کیرالہ کے تھیروونانتھاپورم ایئرپورٹ پر پکڑا گیا۔ سونا سمگلنگ کے لیے ان لوگوں نے کیرالہ میں واقع اماراتی سفارتخانے کا استعمال کیا۔گینگ نے سفارتخانے کے ایک ملازم کو ساتھ ملایا اور اس کے ذریعے سمگلنگ کے سونے کو سفارتی سامان قرار دلوا کر بغیر چیکنگ ایئرپورٹ سے نکلوانے کی کوشش کی تاہم پولیس کو مخبری ہونے کی وجہ سے ان کا سونا پکڑا گیا۔

عام طور پر سفارتی سامان کی ایئرپورٹس پر چیکنگ نہیں ہوتی چنانچہ مخبری ملنے پر کسٹمز حکام نے بھارتی وزارت خارجہ سے پہلے اجازت لی اور پھر اس سامان کی تلاشی لی جس سے 30کلوگرام سونا برآمد ہوا۔ سونا سمگل کرنے والے گینگ کے مرکزی ملزمان سارتھ اور ایک لڑکی سواپنا سریش ہیں۔ سارتھ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں ملازم تھا اور سواپنا بھی وہاں ملازم رہ چکی تھی تاہم دو سال قبل اسے نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ سارتھ یہ سامان لینے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھا جسے وہیں سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ رواں سال جنوری سے اس طریقے سے سونا سمگل کر رہے ہیں۔ سواپنا تاحال مفرور ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -