قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے راشد لطیف میدان میں آ گئے، زبردست کام کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف قومی کھیل ہاکی کو بحال کرنے کیلئے میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے ہوئے ڈٹ کر ٹریننگ کرنے کی تلقین کی۔
تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ جدید دور میں کامیابی کیلئے جسمانی فٹنس اہم ہے، پاکستان ہاکی کی کامیابیاں دنیا کیلئے مثال ہیں، پاکستان ہاکی نے دنیا کے بڑے سٹار کھلاڑی پیدا کئے ہیں، امید ہے نوجوان کھلاڑی ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن فائیو اے سائیڈ ایونٹ کا پلان کررہی ہے، فائیو اے سائیڈ کے انعقاد کیلئے ہمیں سٹیڈیم کھلنے کا انتظار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران فٹنس اور مینٹل سٹرینتھ پر کام کرایا، ہاکی لیجنڈز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچر کا انعقاد کیا گیا، اس دوران اہم پہلوو¿ں پر تبادلہ بھی خیال ہوا۔