ارشد وارثی نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے اپنے پرستاروں سے مدد مانگ لی، ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی نہ رُکے

ارشد وارثی نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے اپنے پرستاروں سے مدد مانگ لی، ایسی ...
ارشد وارثی نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے اپنے پرستاروں سے مدد مانگ لی، ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی نہ رُکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے لوگوں کو زندگی میں عام لوگوں کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لیکن یہ خیال غلط ہے۔ اب بالی ووڈ کے معروف چہرے ارشد وارثی ہی کو دیکھ لیں جنہیں اپنا بجلی کا بل دینے کے لیے اپنے مداحوں سے مدد مانگنی پڑ گئی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ارشد وارثی پینٹنگ کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ ان کی پینٹنگزکے متعلق بمبئے ٹائمز نے ایک آرٹیکل شائع کیا جس کا سکرین شارٹ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے ارشد وارثی نے اپنے مداحوں سے اپنی پینٹنگز خریدنے کی اپیل کر دی تاکہ وہ اپنا بجلی کا بل بھر سکیں۔
ارشد وارثی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ”رچنا اور بمبئے ٹائمز کا یہ آرٹیکل شائع کرنے پر شکریہ۔ لوگو! پلیز میری پینٹنگز خرید لو۔ مجھے ایڈنی الیکٹرک بل ادا کرنا ہے۔اپنے گردے میں نے اگلے بل کے لیے بچا رکھے ہیں۔“ارشد وارثی نے یہ ٹویٹ استہزائیہ طور پر بھی کہی ہو لیکن ان کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بجلی کے بلوں سے کس قدر عاجز آ چکے ہیں۔ ان کو ایڈنی الیکٹرک کمپنی کی طرف سے بہت زیادہ بل آ گیا تھا۔ تاہم ان کی اس ٹویٹ کے بعد کمپنی نے ان کا مسئلہ حل کر دیا جس کے بعدارشد وارثی نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ”ہاں، سرنگ کے آخری سرے پر روشنی ہے۔ ایڈنی الیکٹرک کی طرف سے فوری ردعمل آیا اور میرا مسئلہ حل ہو گیا۔“

مزید :

تفریح -