چین میں طاعون کی وباءکیا چیز کھانے کی وجہ سے پھیلنے لگی؟ انتہائی تشویشناک دعویٰ سامنے آگیا

چین میں طاعون کی وباءکیا چیز کھانے کی وجہ سے پھیلنے لگی؟ انتہائی تشویشناک ...
چین میں طاعون کی وباءکیا چیز کھانے کی وجہ سے پھیلنے لگی؟ انتہائی تشویشناک دعویٰ سامنے آگیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءہی کم نہ تھی کہ اب منگولیا اور چین میں طاعون جیسی موذی وباءپھیلنی شروع ہو گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اب تک طاعون کے 8مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ درجنوں مشتبہ کیس بھی سامنے آ چکے ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک لڑکے نے مارموت (Marmot)نامی جانور کھا لیا تھا جس سے اسے طاعون لاحق ہوا اور اس سے آگے پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق مارموت چوہے یا گلہری کی طرح کا ایک جانور ہے، جسے اس لڑکے نے کتے کے ذریعے شکار کیا۔ اس لڑکے کا تعلق منگولیا کے علاقے بیان اولگی ایمنگ سے ہے اور طاعون کے زیادہ تر کیس بھی اسی علاقے سے سامنے آئے ہیں۔ منگولیا کی وزارت صحت کے سربراہ ڈاکٹر نیرانگرل کا کہنا ہے کہ” اس لڑکے کو مارموت کھانے کے بعد سے تیز بخار اور پورے جسم میں درد شروع ہو گیا تھا تاہم اب اس کی حالت کافی بہتر ہے۔ اس کا بخار بھی کم ہو چکا اور جسم کی تکلیف بھی۔ “

مزید :

بین الاقوامی -