دنیا بھر کے ملکوں کی پاسپورٹ رینکنگ جاری ،پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کو عزت دلانے والا نعرہ پٹ گیا

دنیا بھر کے ملکوں کی پاسپورٹ رینکنگ جاری ،پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟وزیراعظم ...
دنیا بھر کے ملکوں کی پاسپورٹ رینکنگ جاری ،پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کو عزت دلانے والا نعرہ پٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وبا کے بعد دنیا بھر کے ملکوں کی پاسپورٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔پاکستان اس رینکنگ میں 60ویں نمبر پر ہے، اس وقت دنیا کے صرف 7 ملک ایسے ہیں جن کی رینکنگ پاکستان سے بھی کمزور ہے۔جاپان اور نیوزی لینڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، جاپانی شہری 82 ملکوں میں بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں، 34 ملکوں میں پہنچنے پر ویزا جاری کر دیا جاتا ہے جب کہ 82 ملکوں میں جانے کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہری 77 ملکوں میں بغیر ویزا جا سکتے ہیں، 39 ملکوں میں پہنچتے ہی ویزا جاری کر دیا جاتا ہے، نیوزی لینڈ کے شہریوں کو بھی 82 ملکوں کا ویزا درکار ہوتا ہے۔۔آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، آئرلینڈ، فن لینڈ، لگزمبرگ اور آسٹریا کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے، ان ملکوں کے شہریوں کو 83 ملکوں میں جانے کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے۔تیسرے نمبر پر برطانیہ، اٹلی، بیلجیم، جرمنی، ڈنمارک اور اسپین ہیں۔ ان ملکوں کے شہریوں کو 84 ملکوں کا ویزا درکار ہے۔
متحدہ عرب امارات کا نمبر 13واں ہے، یو اے ای کے شہریوں کو 49 ملکوں میں بغیر ویزا جا سکتے ہیں، 93 ملکوں میں جانے کے لیے ویزا چاہیے۔امریکا 18ویں نمبر پر ہے، امریکی 46ملکوں میں بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں، 116 ملک ایسے ہیں جہاں امریکیوں کو جانے کے لیے ویزا ضروری ہے۔اسی طرح چین اس فہرست میں 43ویں نمبر پر ہے، چین کے شہری صرف 23 ملکوں میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں، 144 ملکوں میں ویزے کے بغیر اینٹری کی اجازت نہیں۔پاسپورٹ رینکنگ میں بھارت 50ویں نمبر پر ہے، بھارتی شہریوں کو 152 ملکوں میں جانے کے لیے ویزا درکار ہے، 46 ملک بغیر ویزے کے آنے کی اجازت دیتے ہیں۔فہرست میں پاکستان کا نمبر 60واں ہے، پاکستانی 7 ملکوں میں ویزے کے بغیر جا سکتے ہیں،26 ملک پاکستانیوں کو پہنچنے پر ویزا جاری کر دیتے ہیں جب کہ 165 ملکوں کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنا پڑتا ہے۔اس وقت دنیا میں صرف 7 ملک ایسے ہیں جن کے پاسپورٹ پاکستان کے پاسپورٹ سے کمزور ہیں۔ ان میں جنگ زدہ یمن، شام، افغانستان، عراق، ایران، فلسطین اور صومالیہ شامل ہیں۔پاسپورٹ رینکنگ میں سب سے کمزور پاسپورٹ عراق کا ہے، جس کے شہری صرف تین ملکوں میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -