محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل نے پنجاب میں کورونا مریضوں کا تازہ ڈیٹا جاری کر دیا

محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل نے پنجاب میں کورونا مریضوں کا تازہ ڈیٹا جاری کر ...
محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل نے پنجاب میں کورونا مریضوں کا تازہ ڈیٹا جاری کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل نے پنجاب میں کورونا مریضوں کا تازہ ڈیٹا جاری کر دیا، پنجاب میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 113 ہے، جبکہ صوبے میں کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد83 ہزار 599 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ میں قائم کورونا مانیٹرنگ سیل نے پنجاب میں کورونا کے مریضوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 113 ہے، جبکہ صوبے میں کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد83 ہزار 599 ہوچکی ہے محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 1 ہزار 929 مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں جبکہ پنجاب میں 50 ہزار916 مریضوں نے وائرس کو شکست دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے شہریوں کو کورونا کے حوالے سے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -