”یہ سب بکواس ہے“ سارو گنگولی کے بیان پر پی سی بی بھی میدان میں آ گیا

”یہ سب بکواس ہے“ سارو گنگولی کے بیان پر پی سی بی بھی میدان میں آ گیا
”یہ سب بکواس ہے“ سارو گنگولی کے بیان پر پی سی بی بھی میدان میں آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال شیڈول ایشیاءکپ ملتوی ہونے سے متعلق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدرسارو گنگولی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سارو گنگولی کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ ایشیاءکپ سے متعلق کسی بھی طرح کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر نظم الحسن نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”گنگولی کے بیان کے کوئی اثرات نہیں ہیں، حتیٰ کہ اگر وہ ہر ہفتے اس حوالے سے کوئی نہ کوئی بیان دیدیں، تب بھی ان کا کوئی وزن اور میرٹ نہیں ہو گا۔ ایشیاءکپ کے حوالے سے فیصلہ اے سی سی نے کرنا ہے اور اس کے حوالے سے اعلان صرف کونسل کے صدر کر سکتے ہیں، اور ہمارے علم کے مطابق اے سی سی کے اگلے اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ ہونا بھی ابھی باقی ہے۔“

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دعویٰ کیا تھا کہ رواں سال ایشیا کپ کا انعقاد نہیں ہوگا کیونکہ کورونا وائرس کے باعث اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -