”میں تو اس دفعہ انگلینڈ میں سنچری بھی بنانا چاہتا ہوں“

”میں تو اس دفعہ انگلینڈ میں سنچری بھی بنانا چاہتا ہوں“
”میں تو اس دفعہ انگلینڈ میں سنچری بھی بنانا چاہتا ہوں“

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں گیند سے جادو دکھانے کے علاوہ سنچری بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سال 2019ءمیں یاسر شاہ نے اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں آسٹریلیا کیخلاف سنچری بنا کر اپنا نام ریکارڈ بک میں لکھوایا تھا، انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف 113 رنز کی زبردست اننگز کھیلی اور اب وہ انگلینڈ کیخلاف بھی سنچری بنا کر سیریز یادگار بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ ”میں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہوں۔ موسم اور کنڈیشنز بھی پاکستان کی مدد کریں گی جبکہ ہمارے کھلاڑیوں کو ناتجربہ کار کہنا بھی درست نہیں ہے کیونکہ ہمارے نوجوان باﺅلرز اچھی کارکردگی دکھاتے آئے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ ”محمد عباس ناصرف انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں بلکہ کاﺅنٹی کرکٹ کا بھی خوب تجربہ رکھتے ہیں اور شاہینش اہ آفریدی سے بھی بہت سی توقعات ہیں۔ ہمیں انگلینڈ کی کنڈیشنز میں ملنے والی سوئنگ سے بھی فائدہ ہو گا اور میرے اہم ہتھیار لیگ بریک اور گگلی ہوں گے۔“

مزید :

کھیل -