رحیم یار خان میں بد قسمت مسافروین المناک حادثے کا شکار، کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟جان کر ہر آنکھ اشکبار ہو جائے گی 

رحیم یار خان میں بد قسمت مسافروین المناک حادثے کا شکار، کتنے افراد جان کی ...
رحیم یار خان میں بد قسمت مسافروین المناک حادثے کا شکار، کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟جان کر ہر آنکھ اشکبار ہو جائے گی 

  

رحیم یارخان (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی شاہراہ پر علی پور سے صادق آباد جانے والی تیز رفتار ہائی ایس وین  موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ٹائر پھٹنے سے قلابازیاں کھاتی ہوئی دوسری طرف سڑک کے سامنے منی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 16افراد زخمی ہوگئے،9 زخمیوں کو رورل ہسپتال خان بیلہ داخل کرا دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہائی ایس علی پورسے صادق آباد جارہی تھی ظفرآباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی چھ امدادی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ہنگامی طور پر مسافروں کو گاڑی سے باہر نکالا۔جاں بحق افراد کی میتیں اور9 زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال خان بیلہ جبکہ 6کو شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان داخل کرادیا جہاں پروین اور آٹھ سالہ شہباز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔شیخ زید ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی کو بہاولپور ہسپتال پہنچا دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور عاشق، کلینر ارشاد و لر، رسول بخش سکنہ باغو بہار جمہ ساکن صادق آباد، اللہ دتہ ولد پیراں دتہ ساکن چک 64صادق آباد جبکہ زخمیوں میں امین محمد، سعید محمد، ارشد، واجد علی، محمد عارف، غلام فرید، غلام حسین، قرتہ العین، شہباز، قدوس ،ولید بھرانواں صدو اور پروین شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -