اسلام آبادمیں مندر کیلئے حکومتی فنڈز کا سوال،وزارت مذہبی امور نےاسلامی نظریاتی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹا دیا 

اسلام آبادمیں مندر کیلئے حکومتی فنڈز کا سوال،وزارت مذہبی امور نےاسلامی ...
اسلام آبادمیں مندر کیلئے حکومتی فنڈز کا سوال،وزارت مذہبی امور نےاسلامی نظریاتی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزارت مذہبی امور نے مجوزہ اسلام آباد مندر کے قیام لیے حکومتی فنڈ کے سوال پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کر لی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا حکومت سرکاری فنڈ سے غیر مسلموں کی عبادت گاہ تعمیر کر سکتی ہے یا نہیں؟اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے فوری طور پر کونسل کے شعبہ تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سوال پر جلد از جلد اپنی رائے تشکیل دے تاکہ معاملے کو کونسل کی اعلیٰ باڈی کے آئندہ اجلاس کے سامنے پیش کیا جاسکے، جو ستمبر کے اوائل میں متوقع ہے۔کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے علماء اور دینی طبقات کے ماہرین سے درخواست کی ہے کہ وہ اب اس اہم قومی اور دینی مسئلے پر احتجاج کی بجائے کونسل کی رہنمائی کریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -