کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے تحریک آزادی ختم کرنا بھارت کی بڑی بھول ہے: سردار مسعود 

کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے تحریک آزادی ختم کرنا بھارت کی بڑی بھول ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(آئی این پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے برہان مظفر وانی آسمانِ حریت کا وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے جو شہادت کی منزل پا کر بھی کشمیریوں کے دلوں، ذہنوں اور جذبوں میں پوری آب و تاب کیساتھ زندہ ہے اور ا سکی عظیم قربانی کشمیریوں کو ہر روز ایک نئے ولولے سے جدوجہد آزادی کو تیز تر کرنے پر ابھارتی ہے۔ عظیم کشمیری حریت پسند کے پانچویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں صدر آزاد کشمیر نے کہا شہید برہان مظفر وانی مقبوضہ جموں و کشمیر کی تحریک آزادی کا ایک ایسا استعارہ ہے جس کے ذکر کے بغیر تحریک حریت کی تاریخ مکمل ہے اور نہ ہی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے دی جانیوالی بے مثال قربانیوں کا تذکرہ مکمل ہے کیونکہ وہ کشمیریوں کی سات دہائیوں سے جاری جدوجہد کے ہیرو اور علامت ہیں۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا بھارت کی یہ بھول ہے کہ برہان مظفر وانی اور ان جیسے دیگر نوجوانوں کو شہید کر کے کشمیر کی تحریک آزادی کو ختم کر لے گا۔ بھارت ایک برہان وانی کو شہید کرے گا تو ان جیسے سیکڑوں اور سربکفن نوجوان پیدا ہونگے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بھارت اپنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی قبضہ ختم کر کے کشمیریوں کو ان کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع نہیں فراہم کرتا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی غلامی سے آزادی ایک نوشتہ دیوار جسے بھارت کی فسطائی حکومت دہشت گردی، ظلم اور جبر سے نہیں مٹا سکتی۔ کشمیریوں کا یہ عزم ہے بھارت کے تمام تر جبر کے باوجود وہ آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کا سفر جاری رکھیں گے۔برہان مظفروانی نے عین نوجوانی کی عمر میں اپنے آپ کو تحریک حق خود ارادیت کیساتھ وابستہ کر کے جس بہادری، شجاعت، دانشمندی اور وژن کیساتھ جدوجہد آزادی کو آگے بڑھایا اور اس راہ میں اپنی جان کی عظیم قربانی پیش کی اس نے نہ صرف انہیں کشمیری نوجوانوں کو ہیرو بنا دیا بلکہ وہ پورے دنیا کی آزادی کی تحریکوں کیلئے بھی رول ماڈل بن چکے ہیں۔ برہان مظفر وانی کی شہادت مقبوضہ کشمیر کے آزادی پسند عوام کا بہت بڑا نقصان ضرور ہے لیکن ان کے جذبہ آزادی، بہادری اور اپنے مادر وطن کو غیر ملکی قبضہ سے آزاد کرانے کی تڑپ سے جنم لینے والی تاریخ کشمیریوں کی موجودہ اور آنیوالی نسلوں کو ہمیشہ ایک نیا جذبہ اور تڑپ دیتی رہے گی۔
سردار مسعود 

مزید :

صفحہ آخر -