کوپا امریکہ فٹبال کپ، تیسری پوزیشن کیلئے میچ کل کھیلاجائے گا

  کوپا امریکہ فٹبال کپ، تیسری پوزیشن کیلئے میچ کل کھیلاجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیا(اے پی پی)کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں کولمبیا اور پیرو کی ٹیمیں برازیلیا نیشنل سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ سیمی فائنل سٹیج میں پیرو کو میزبان برازیل اور کولمبیا کو ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ساؤتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کا 47 واں ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن برازیل اور ارجنٹائن نے عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور فیصلہ کن معرکہ 10 جولائی کو ہوگا۔
 اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں کولمبیا اور پیرو کی ٹیمیں (کل) جمعہ کو برازیلیا نیشنل سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی۔