کورونا کے باعث لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، رمشا خان

کورونا کے باعث لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، رمشا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رمشا خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اداسی میں اضافہ ہوا۔اس وقت پورے ملک میں کرونا کی وبا کے باعث لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔رمشا خان کا کہنا ہے کہ  میں نے اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے اور مجھے اس پرفخر ہے‘ بعض اداکاراؤں نے بھارت میں جس طرح کا کام کیا ہماری ثقافت اس کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس شعبے سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔ 

کوئی شوبز کو برا کہے میں اسے ہرگز برداشت نہیں کرتی اور اسے کھری کھری سنانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔رمشا خان نے مزید کہا کہ فنکار کے پاس بھی دل ہوتا ہے بلکہ ہم لوگ زیادہ حساس ہوتے ہیں۔

، لوگوں کی خوشیوں کیلئے بعض اوقات دکھ ہونے کے باوجود اپنے چہروں پرمسکراہٹ رکھتے ہیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میں ان دنوں اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے شوبز سے دور ہوں۔

مزید :

کلچر -