حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کرلیا، فاروق امان اللہ 

حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کرلیا، فاروق امان اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کا ویژن ملک سے غربت جہالت بیروزگاری  پسماندگی ختم کرنیکا ہے نیاپاکستان تیزی سے تعمیر وترقی کامیابیوں کی شاہراہ پر گامزن ہے معیشت مستحکم عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوچکا ہے جنوبی پنجاب تعمیر وترقی فوکس ضلع راجن پور کو اپر پنجاب کے برابر ترقی دے رہے ہیں محمد شاہد خان گشکوری (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
کی وفات پر گشکوری خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین اسٹیڈنگ کمیٹی حکومت پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے سردار کلیم اللہ خان دریشک،  خرم شہزاد کورائی، اسد سعد لاشاری، شیر باز دریشک، ابرار حسین قریشی،سرفراز احمد قریشی، محمد ناصر بھٹی،فہد خان پتافی، یاسر خان گشکوری کے ہمراہ چیئرمین میلاد کمیٹی وسماجی شخصیت ایم شہباز خان گشکوری کے چچا محمد شاہد خان گشکوری کی وفات پر اظہارِ افسوس وفاتحہ خوانی وقبل ازیں ابرار حسین قریشی کو صدرپریس کلب بننے کی مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کے تحت نیا پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے جارہی ہے قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ایفا کیا جا رہا ہے اپوزیشن تضادات کامجموعہ ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے اب ٹکٹ صرف کپتان کا چلے گا جنوبی پنجاب تعمیر وترقی خصوصاً راجن پور کو اپر پنجاب کے برابر ترقی دلانا مشن وایجنڈہ ہے راجن پورکیلئے 16ارب روپے کے ترقیاتی پیکج پر کام جاری ہے دیرینہ علم وتعلیم دوست اقدام راجن پور انڈس یونیورسٹی،جدید ترین زچہ بچہ 200بیڈز پرمشتمل ہسپتال،فاضل پور میں کاٹن ریسرچ سنٹر کی تعمیر، فاضل پور ہسیتال کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اپ گریڈ، 1122سنٹر،سپورٹس اسٹیڈیم جیسے عظیم منصوبے جاری ہیں عوام کے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں ہم محض زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں سیاست کو عبادت سمجھ کر مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں تھانہ کچہری انتقامی سیاست سے نفرت ہے سال 2021/22روزگار کی فراہمی کا ہوگا  اپنے صوبائی حلقہ295 کو 4لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ہے مستقبل میں فاضل پور کو تحصیل کا درجہ دلا کررہوں گا۔ انہوں نے ابرار حسین قریشی کو صدر پریس کلب اور قاضی انعام باری کو جنرل سیکرٹری انجمن صحافیان جام پوربننے پر مبارکباد دی اور مثبت وتعمیری صحافت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافی معاشرے کی آنکھ وکان ہیں سب ڈویژن جام پور محمد پور سے ہمیشہ تعمیری ومعیاری صحافت کی گئی ہے اس موقع پررانا محمد سلیم،محمد سلیم قریشی  حاجی شیر محمد خان یاسر، محمد نعیم اقبال،محمد حسن شہباز، محمد حسین شہباز، محمد راہو،عا رف بلوچ، جمال ناصر بھٹی، محمد زین العابدین خاں، راؤتنزیل احمد سمیت دیگر موجود تھے۔
فاروق امان اللہ دریشک