ہوم لینڈ سوسائٹی سکینڈل کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

  ہوم لینڈ سوسائٹی سکینڈل کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ہوم لینڈ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روزہ کی توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید دو گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا گزشتہ روزعدالت میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا،دیگر مزمان کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں،ملزمان میں ندیم احمد، منیر ضیاء اور یاسر مختار شامل ہیں،ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ملزمان پر ہوم لینڈ سوسائٹی کی فائلوں میں خرد برد کرنے کا الزام عائد ہے، ملزمان پر ہوم لینڈ سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، شریک ملزمان نے پلاٹ کی رقم ندیم احمد نامی شخص کو ادا کی جس کے معاملات پیرا گون سے ہیں۔

مزید :

علاقائی -