ماتحت عدالتوں میں وکلاء ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی

ماتحت عدالتوں میں وکلاء ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی  سائلین کوبھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا فیصل آباد میں وکلاء پر دہشت گردی کی دفعات درج کئے جانے پروکلاء نے ہڑتال کی،ہڑتال کی کال پنجاب بار کونسل کی جانب سے دی گئی تھی،ہڑل کے باعث کینٹ،ماڈل ٹاؤن،ضلع کچہری میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،وکلاء صرف اہم نوعیت کے متقاضی مقدمات میں پیش ہوئے،کیسز میں کارروائی نہ ہونے سے دور دراز سے انے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا، سائلین اپنے مقدمات میں آئندہ سماعت کی تاریخ لے کر واپس گھروں کوجانے پر مجبوررہے۔

مزید :

علاقائی -