ماں کو قتل کر نیوالی گونگی لڑکی کی ضمانت  درخواست پر سماعت 12جولائی تک ملتوی

ماں کو قتل کر نیوالی گونگی لڑکی کی ضمانت  درخواست پر سماعت 12جولائی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے آشنا کے ساتھ شادی کرنے کے لئے نماز کی حالت میں ماں کو قتل کر نے والی گونگی لڑکی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی عدالت نے آئندہ سماعت پرقوت گویائی سے محروم لڑکی کی بات سمجھنے کے لئے ماہر کو بھی طلب کر لیا۔
سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت کوبتا یا گیا کہ ملزمہ کے والد بیٹی کو معاف کر چکے ہیں،گونگی لڑکی نے اپنی ماں کو دوران نماز سرپے وارکرکے قتل کردیاتھا۔
 لڑکی گھر کے سامنے ایک گونگے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی،لڑکی کی ماں اس بات پر راضی نہ تھی جس پر اس  نے اپنی ماں کو قتل کیاہے۔

مزید :

علاقائی -