بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس، گواہان بیان قلمبندکرانے کیلئے طلب

بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس، گواہان بیان قلمبندکرانے کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روزہ کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے ملزمان میں محمد اعظم، محمد آصف اور ناظم علی شامل ہیں نیب ریفرنس کے مطابق نیب نے بن عالم ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈبھی قبضے میں لے رکھا ہے ملزمان نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے فارم بیچے جبکہ ملزمان کے پاس زمین موجود نہیں تھی۔

مزید :

علاقائی -