سبزی سستی فروخت کرنے کے کیس میں دکاندار کی عبوری ضمانت کنفرم

سبزی سستی فروخت کرنے کے کیس میں دکاندار کی عبوری ضمانت کنفرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سبزی سستی فروخت کرنے کے کیس میں دکاندار کی عبوری ضمانت 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض کنفرم کردی ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روز سبزی فروش وقاص نے عدالت میں پیش ہوکرموقف اختیارکیا کہ رمضان کے مہینے میں بھی دکان کا سامان انتظامیہ اٹھا کر لے گئی تھی،95 روپے کلو والی بھنڈی 37 روپے کلو فروخت کرنا میراجرم ہے،اسی طرح50 روپے کلو والے ٹماٹر25 روپے کلو میں فروخت کئے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے انتقامی کارروائی کے لئے مقدمہ درج کیا، مقدمہ میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں، عبوری ضمانت کنفرم کی جائے،عدالت نے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد سبزی فروش ملزم وقاص کی عبوری ضمانت کنفرم کر نے کاحکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -