غیرقانونی بھرتیاں، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

  غیرقانونی بھرتیاں، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج سجاد احمدنے پیپلز پارٹی کے رہنما و متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمن آصف ہاشمی کے خلاف بورڈ ایجوکیشن میں خلاف بھرتیوں کے ریفرنس کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا آصف ہاشمی عدالت میں پیش ہونے اور اپنی حاضری لگوائی اس کیس میں آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کی جا چکی نیب ریفرنس کے مطابق آصف ہاشمی نے متروک وقف املاک بورڈ کے شعبہ ایجوکیشن میں 437 افردا کی غیر قانونی بھرتیاں کی تھی۔
 آصف ہاشمی نے 2009 ء سے 2012 ء کے درمیان بطور چیئرمین بورڈ  ملازمین کو خلاف قاعدہ  بھرتی کیا آصف ہاشمی نے اس اقدام سے اپنے من پسند افراد کو نوازا۔

مزید :

علاقائی -