ڈی پی او آفس ساہیوال میں کرپشن، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ڈی پی او آفس ساہیوال میں کرپشن، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کیس پر سماعت 29جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے 2 ملزمان محمد عاطف اکرام اور محمد شفیق کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 روز کی توسیع کردی عدالت نے تمام ملزمان کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا   عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے رکھا ہے،مرکزی ملزم عارف حسین اور شریک ملزمان محمد حسن، مہر حسن علی اور احمد سعید جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،ملزم محمد شفیق کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے نیب کے مطابق ملزمان نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں 27 کروڑ روپے کے فنڈز خوردبرد کئے، ملزمان نے جعلی واؤچرز کے ذریعے پولیس فنڈز میں خوردبرد کی ہے۔

مزید :

علاقائی -