زرعی ترقی کیلئے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل انتہائی ضروری: ثاقب علی عطیل 

زرعی ترقی کیلئے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل انتہائی ضروری: ثاقب علی عطیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان،ڈیرہ غازیخان (سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل   نے کپاس کی فصل کی موجودہ صورت حال کاجائزہ لینے کیلئے ڈی جی خان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔کپاس کی پیسٹ(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 سکاؤٹنگ بارے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ فیلڈفارمیشنز کو کاشتکاروں کی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئیسیکرٹری زراعت نے کہا کہ اپریل کاشتہ فصل سے پہلی چنائی 6سے7من فی ایکڑ حاصل ہورہی ہے جو کہ ایک خوشخبری ہے۔یہ انتہائی نازک وقت ہے لہٰذافیلڈ افسران چھٹیوں سے گریز کریں اور ہر کاشتکار تک پہنچا جائے اور انہیں کاٹن ایڈوائزری پر عمل درآمدکرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں پر لاؤڈ سپیکرلگا کر اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے کاشتکاروں کو ہر ہفتہ بعد پلانٹ ایکسٹریکٹس کے مکسچرکاسپرے کرنے بارے آگاہی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کی موجودہ صورت حال تسلی بخش ہے۔کپاس کی فصل اس وقت پھل اٹھانے کے اہم مرحلہ میں  داخل ہوچکی ہے۔کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر اپنی فصل کا معائنہ کریں اور ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ بھی کریں تاکہ ضرررساں کیڑوں کی صحیح تعداد کو مانیٹر کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس مرحلہ پر تھوڑی سی لاپرواہی پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔موسمی پیشین گوئی کے مطابق آئندہ ہفتہ سے فضائی نمی میں اضافہ متوقع ہے جس سے پیسٹ پریشر میں اضافہ ہوسکتا ہے لہٰذاسفید مکھی، چست تیلہ اور گلابی سنڈی کے بروقت کنٹرول کیلئے فوراً  نیم،ہنگ،کوڑتما،تمباکو اوراک کے عرقیات کا مکسچر باقاعدگی سے ہر ہفتہ بعد سپرے کرایا جائے تاکہ ان ضرر رساں کیڑوں کو معاشی نقصان کی حد سے نیچے رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں امسال کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ گزشتہ سال کی نسبت ابھی تک کم ہے جو کہ خوش آئند ہے لیکن ہمیں پہلے سے زیادہ  محتاط ہونے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ جن کھیتوں میں ابھی گلابی سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آرہا ہے وہاں متاثرہ پھولوں کو توڑ کر زمین میں دبایا جائے جبکہ گلابی سنڈی کے خلاف کیمیکل سپرے میں ممکنہ حدتک تاخیر کی جائے کیونکہ گلابی سنڈی کے خلاف پیراتھرائیڈز کے سپرے کے نتیجہ میں سفید مکھی کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔قبل ازیں سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان کے تمام شعبہ جات کے ہیڈز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے  اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زرعی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بدولت امسال مختلف فصلوں کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ فارمیشنز صحیح وقت پر صحیح مشورے سے کاشتکاروں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور جو ذمہ داریاں انہیں سونپی گئی ہیں انہیں نہایت دیانتداری اور جانفشانی سے پوری کریں۔اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابدحسین،ڈائریکٹر واٹرمینجمنٹ انوارالحق شہزاد،زرعی انجینئر ندیم اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز پیسٹ وارننگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
جائزہ