ڈیرہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر  تک محدود، دکانداروں کی لوٹ مار

ڈیرہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر  تک محدود، دکانداروں کی لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی)حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
دینے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا تبدیلی سرکار کے دور میں مہنگائی بیروزگاری غربت میں اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت نے ریلیف کی بجائے عوام پر مہنگائی کے نیا بم گرا دیا جس سے بجلی پیٹرول گھی دالیں آٹا سیمت روز مرہ کی اشیا کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے مہنگائی سے غریب دیہاڑی دار طبقہ بہت ہی زیادہ متاثر ہوا ہے ان خیالات کا اظہار شہریوں اللہ نواز خان محمد یوسف برمانی آصف علی سلیم عباس محمد عزیر چنگوانی اور دیگر نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور میں مہنگائی بیروزگاری غربت میں اضافہ ہوا ہے مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی مگر تبدیلی سرکار صرف خوشحالی کے دعوے کررہی ہے تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں اٹھائے دفتروں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں صرف ملازمتیں سفارش اور رشوت کی وجہ سے مل رہی جبکہ مہنگائی کنٹرول کرنے والے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صرف دفتروں تک محدود ہیں۔
لوٹ مار