نشتر ہسپتال، ڈائریکٹر فنانس کی عدم تعیناتی، تنخواہیں جام ہونیکا خدشہ

نشتر ہسپتال، ڈائریکٹر فنانس کی عدم تعیناتی، تنخواہیں جام ہونیکا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقا ئع  نگار)نشتر ہسپتال میں ڈائریکٹر فنانس کی عدم تعیناتی کے باعث ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل رکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا،پیرا میڈیکس نے ڈائریکٹر فنانس کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ڈائریکٹر (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
فنانس فخر بشیر کا کچھ عرصہ قبل تبادلہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ڈائریکٹر فنانس کی سیٹ خالی ہے اور اب تک کسی کو اضافی چارج بھی نہیں دیا گیا ہے جس کے باعث نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس سمیت دیگر ملازمین کی عید سے قبل تنخواہوں کے جاری ہونے پر سوالیہ نشان پڑ چکا ہے اس حوالے سے پیرا میڈیکل اسٹاف نشتر ہسپتال کے صدر رانا چئیر مین وسیم سلیم جنرل سیکرٹری سعید چوہدری سمیت دیگر نے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈائریکٹر فنانس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا ایسا ہونا اگر ممکن نہیں تو کم از کم اکانٹ آفیسر رضوان کو اضافی چارج دیتے ہوئے سیلری جاری کرنے کا اختیار تفویض کیا جائے۔
خدشہ