ملتان، گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز سکول میں ٹرانس جینڈرز کیلئے باقاعدہ کلاسز شروع، سہولیات فراہم کرینگے، ڈاکٹر احتشام انور

ملتان، گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز سکول میں ٹرانس جینڈرز کیلئے باقاعدہ کلاسز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کی ہد ایت پر محکمہ تعلیم جنو بی پنجا ب کے زیر اہتمام پا ئلٹ پراجیکٹ کے طو ر پر گو رنمنٹ کمپری ہنیسو گرلزہا ئی سکول ملتا ن میں ٹرانس جینڈ ر کمیونٹی کیلئے باقاعد ہ کلا سز شروع کرد ی گئی ہیں۔ سیکر ٹر ی تعلیم جنو بی پنجا ب ڈا کٹرا حتشا م انو ر نے کلاسز کے آ غاز کے مو قع پر میڈ یا سے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
 گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے بتا یا کہ حکو مت پنجا ب نے اس مشکل اوراہم ٹاسک کیلئے جنو بی پنجا ب اور ملتا ن کا انتخا ب کیا جسے محکمہ تعلیم جنو بی پنجا ب کی ٹیم نے شبا نہ رو ز کی محنت سے مکمل کیا۔انہو ں نے کہا کہ ابتد ائی مر حلے میں مختلف کلا سز کے اٹھا ر ہ ٹرانس جینڈ ر طلبا ء کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور آ ج سے ان کی پڑھائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ طالبعلمو ں کی سہو لت کو مدنظر رکھتے ہو ئے کلاسز کے اوقا ت کا ر شا م 4 سے 6 بجے تک رکھے گئے ہیں تاکہ اس کمیو نٹی کے زیا دہ سے زیادہ لو گ مستفید ہو سکیں۔انہو ں نے کہا کہ شہر کی مختلف جگہو ں سے طالبعلمو ں کو پک اینڈ ڈرا پ کی سہو لت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس کے علا وہ انہیں یونیفا رم،بستے اور جو تے بھی سر کا ری طو ر پر مہیا کئے گئے ہیں۔سیکر ٹر ی تعلیم نے مزید بتایا کہ حکومت اگلے مر حلے میں ان طلبا ء کیلئے ووکیشنل ٹر یننگ کا اہتما م کر ے گی۔جس میں ان کو ڈریس ڈیزائنگ،ٹیلر نگ،کوکنگ،بیو ٹی پا رلر اور ہیئر ڈریسر کے کو ر س کر ائے جا ئیں گے تا کہ رسمی تعلیم کے حصول کے ساتھ سا تھ یہ ہنر مند ہو کر معا شی طو ر پر بھی خو د مختا ر ہو سکیں،انہو ں نے کہا کہ تعلیم یا فتہ ٹرانس جینڈ رکمیونٹی کو رو ز گا ر اور کا روبا ر کی فر اہمی کے منصو بے حکومتی ترجیحا ت میں شا مل ہیں،اس سلسلے میں ”احسا س پروگرام“اور ”قر ضہ سکیم“کی معا ونت سے اس کمیو نٹی کو مفید شہر ی بنا نے کی منصو بہ بند ی بھی کی جا رہی ہے۔ڈا کٹرا حتشام انور نے مز ید کہا کہ ٹرانس جینڈ ر کمیو نٹی کو پڑ ھا نے کیلئے ابتد ائی نصا ب ”جا ئیکاایجنسی“کے تعا ون سے مرتب کیا گیا ہے جب کہ اسی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ تعلیم یا فتہ ایم فل ایجو کیشن علیشہ کی خد مات بطو ر استا د حا صل کی گئی ہے تا کہ استا د اور طلبا ء کے درمیا ن بہتر ین تعلق استو ار ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ملتا ن میں پا ئلٹ پراجیکٹ کی کامیا بی کے بعد جنو بی پنجا ب کے دیگر ڈو یژ نز بہاولپور اور ڈ یرہ غازی خان میں بھی ٹرا نس جینڈ ر کلا سز کا اجر اء کیا جا ئے گا۔
احتشام انور