دلیپ کمار نے ایک ”شارٹ“ بھی غلط نہیں کھیلی: سہیل احمد عزیزی 

دلیپ کمار نے ایک ”شارٹ“ بھی غلط نہیں کھیلی: سہیل احمد عزیزی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان(اے پی پی)ٹی وی اورسٹیج کے نامور اداکار سہیل احمد (عزیزی)نے کہا ہے کہ برصغیر کے عظیم اداکاردلیپ کمار  حقیقت میں ایک بڑے انسان اور بڑے اداکارتھے اور وہ ان سے ملنے کے لیے خاص طورپر بھارت گئے تھے۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس عظیم اداکار کوملنا میراایک خواب تھا اوران سے مل کریوں محسوس ہوا جیسے میں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
اپنے خطے کی ثقافت سے ملاہوں۔وہ اداکاری کی پچ کے بہترین اوپنر مانے جاتے تھے۔ ایک ایسا کھلاڑی جس نے طویل اننگز میں ایک گیند بھی غلط نہ کھیلی۔انہوں نے کہاکہ میں تو یوں کہوں گا کہ دلیپ کمار نے ہمیشہ دلیپ کمار کی حفاظت کی ہے۔ وہ نجی زندگی میں بھی ایک بہترین انسان تھے اورانہوں نے اپنی زندگی اتباع رسول میں گزاری۔ بطور ایکٹرانہوں نے اپنے ایک ایک لفظ، ڈائیلاگ اور فلم پر بھرپورتوجہ دی جس کی وجہ سے آج تک کوئی بھی نہ صرف ان کی فلم بلکہ زندگی پربھی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔سہیل احمد (عزیزی)نے کہاکہ میں 2000-01میں بھارت صرف دلیپ کمار کو ملنے گیاتھا اور یہ میری ان سے پہلی ملاقات تھی۔ وہ  واقعی ایک بڑے انسان اور بڑے اداکارتھے۔انہوں نے کہاکہ ان کی موت کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اورلواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے۔
گفتگو