کوٹ ادو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی سیٹ خالی

کوٹ ادو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی سیٹ خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)منتخب نمائندوں کی نااہلی کے باعث تحصیل کوٹ ادومیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی سیٹ ایک ہفتہ سے خالی  ہے  تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادومیں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرلینڈ ریکارڈکا (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
ایک ہفتہ پہلے تبادلہ کیا گیا تھا جسکی جگہ دوسرا اے ڈی ایل آرتا حال تعینات نہ کیا سکا، پوسٹ پر تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے ریونیو معاملات درہم برہم ہوچکے ہیں اورتحصیل بھر کے مواضعات کے سائلین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لینڈ ریکارڈ سنٹر کا سائلین کو روزانہ اگلی تاریخ دیکر رخصت کردیتا ہے، متعلقہ آفیسر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے سینکڑوں انتقالات بھی پاس نہیں ہورہے ہیں جبکہ زرعی پاس بک پر دستخط کرانے والے زمیندار کو بروقت قرضہ حاصل نہ ہونے سے فصلوں کی کاشت میں دشواری کا سامان ہے، متعلقہ آفیسر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے بورڈ آف ریونیو کو روزانہ لاکھوں روپے مالیت کے ٹیکس خسارے کا سامنا ہے، دفتر بغیر افسر کے بے یارو مدد گار پڑا ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے سینکڑوں لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سائلین نے بورڈ آف ریونیوسمیت وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف رند، کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سے مطالبہ کیا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو میں اے ڈی ایل آر تعینات کرایا جائے۔
خالی