لاپتہ نوجوان کی لاش کھیت سے برآمد

لاپتہ نوجوان کی لاش کھیت سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش موٹر سائیکل سمیت کھیتوں سے برآمد کرلی گئی  تفصیل کے مطابق چوک بگا بستی کمال لاڑ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان محمد جعفر لاڑ جو(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
کہ ایک روز قبل شام کے وقت سے اچانک لاپتہ ہوگیا رات بھر تلاش کرتے رہے جس کا پتہ نا مل پایا۔ گزشتہ روز تھانہ صدر صادق آباد کی حدود چوکی بہادر کے علاقہ بستی عبدالکریم کے قریب کماد کے کھیتوں میں محمد جعفر لاڑ کی لاش دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع فراہم کردی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے علاقہ کو سیل کرکے پولیس کرائم سین کو طلب کرلیا۔ پولیس کرئم سین نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی۔
برآمد