لیہ: ای روزگار ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز

لیہ: ای روزگار ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک اعظم(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرنثاراحمدخان نے کہاہے کہ طلبہ کوروز گار کے جدیداور بدلتے ڈھانچے سے آگاہ کرنا وقت کا اہم تقاضاہے جسے کماحقہ(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
 ادا کرنے کے لیے حکومت پنجاب گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے تاکہ بے روزگاری میں کمی لاکر انہیں گھربیٹھے باعزت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے یہ بات بی زیڈیو لیہ کیمپس میں ای روزگار ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے آگہی مہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انچارج ای روزگار پروگرام ثقلین عباس اورماسٹرٹرینرندیم اقبال سامٹیہ بھی موجودتھے۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرنثاراحمدخان نے کہا کہ حکومت پنجاب بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے فری لانسنگ جیسے جدید پروگرام شروع کروائے جارہے ہیں تاکہ  نوجوانوں کی فنی تربیت کرکے انہیں باعزت روزگار فراہم کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ یہ امرخو آئندہے کہ پاکستان دنیابھرمیں فری لانسنگ میں ٹاپ فائیومیں ہے جس کی اہمیت و افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلی سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پرنئے مالی سال میں نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے  17ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ وہ آن لائن سروسز دے معاشی طورپر مضبوط ہوسکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ طلبہ ان ٹیکنالوجی کو فری سیکھنے کے لیے جلدازجلدان پروگرا م میں داخلہ لیں تاکہ پاکستان کو دنیابھرمیں پہلے نمبرپر لایاجاسکے۔
آگاہی